قید کے بعد اہلخانہ کو دیکھ کر اطمینان کا احساس بیان نہیں کرسکتا: شہبازشریف

Apr 28, 2021 | 11:07:AM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ   اسیری کاطویل عرصہ گزارنےکے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا جو سچا احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں شہباز شریف نے  مزید لکھا کہ رب باری تعالیٰ کاشکرادا کرتاہوں جس کی مہربانی سے7 ماہ کی قیدکے بعد ضمانت پاکر آپ کےدرمیان موجود ہوں۔ لیگی صدر نے اپنے پیغام میں  اہلخانہ، وکلا، پارٹی قیادت، سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شہبازشریف  نے عوام الناس سے درخواست کی کہ کوروناکی موجودہ صورت حال میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خصوصی خیال رکھیں۔

مزیدخبریں