حکومت نے 50 سال سےزائدعمر کے افراد کو خوشخبری سنادی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت آج سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کسی بھی قریبی کورونا ویکسین سنٹر جا کر فوری اور مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
نہ رجسٹریشن کی جھنجھٹ ۔۔ نہ ہی لمبار انتظار۔۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے واک ان ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید لکھا کہ ویکسین کیلئے جاتے ہوئے اپنا شناختی کارڈ اور فون ساتھ رکھیں، 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرائیں اور ہدایات کا انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک روز میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم
Vaccine update
— Faisal Sultan (@fslsltn) April 28, 2021
Starting today, those over the age of 50 years can get vaccinated at any nearby vaccine center. Please take along your CNIC & phone & get your vaccine
For those between 40 & 50 years, register by sending your CNIC on 1166 by SMS & wait for instructions