’’پیار کریئے تے فیر نئیں ڈری دا‘‘’’ڈریئے تے فیر پیار نئیں کری دا‘‘ 

Apr 28, 2021 | 12:10:PM
’’پیار کریئے تے فیر نئیں ڈری دا‘‘’’ڈریئے تے فیر پیار نئیں کری دا‘‘ 
کیپشن: ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک سچے رومانوی جوڑے کو  تکلیف اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب دونوں مل کر جدا ہوجائیں ۔ امریکا  کی ریاست میسوری کے شہر کنساس میں رہنے والی 24 سال کی  چئین کوٹریل(Cheyenne Cottrell) بھی ایسی ہی ایک بدنصیب عورت ہیں ۔ چیئن کو اس کا پیار  ڈالٹن(Dalton) کے طور پر ملا ۔ دونوں نے شادی بھی کی ، لیکن شادی کے تیسرے ہی دن ڈیلٹن کی موت ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطاب ہنی مون پر اس جوڑے کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان دونوں کی ایک ساتھ میں یہ پہلی اور آخری ملاقات ثابت ہوگی ۔چیئن اور ڈیلٹن کی ملاقات 2016 میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی میں ہوئی تھی ، لیکن دونوں کو پیار 2018 کے آخر میں ہوا ۔ چیئن بتاتی ہیں کہ ڈیلٹن کافی پرسکون اور سلجھا ہوا تھا ۔ ڈیلٹن نے تین گھنٹے کی ڈیٹ کے بعد چیئن کو شادی کیلئے پرپوز کیا ، جس کے بعد اس نے ہاں کردی تھی ۔ دونوں نے 27 جولائی 2019 میں شادی کی ۔ اس کے اگلے دن دونوں فلوریڈا ہنی مون کیلئے چلے گئے ۔اپنے ہنی مون کو یاد کرتے ہوئے چیئن نے بتایا کہ دونوں فلوریڈا جاکر خوش تھے ۔ ڈیلٹن نے کبھی سمندر نہیں دیکھا تھا ، اس لئے وہ کافی پرجوش تھے ۔ پہلے دن سمندر کے کنارے واک کیا ، لیکن اگلے دن دونوں سمندر میں نہانے گئے ۔ چیئن چاہتی تھی کہ ڈیلٹن سمندر کو لے کر بے خوف ہوجائے ، لیکن یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی ۔ سمندر نے ہی چیئن سے اس کے شوہر کو چھین لیا ۔

ڈیلٹن کی موت کے دو سال بعد اب چیئن نے بتایا کہ سمندر میں کیسے اس کا شوہر ڈوب گیا ۔ چیئن اور ڈیلٹن دونوں ساتھ مستی کررہے تھے ، تبھی ایک لہر نے ڈیلٹن کو  اپنی  طرف کھینچ لیا ۔ ڈیلٹن اس وقت اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے ، لیکن اس کے بعد کی لہر میں ڈیلٹن خود کو سنبھال نہیں پائے ۔ اس وقت ڈیلٹن کے ہاتھ چیئن کے بال سے لگے اور ڈر سے ڈیلٹن اپنی بیوی کو بھی سمندر میں کھینچ رہے  تھے۔ اپنی جان بچانے کیلئے چیئن نے شوہر کو دھکیل دیا ۔ اپنی اس غلطی پر چیئن آج بھی شرمندہ ہیں ۔
 چیئن شوہر کو شادی کے تین دن بعد ہی کھو دینے کے صدمہ کو آج بھی نہیں بھول پائی ہیں ۔ وہ جب بھی اپنے ہنی مون کو یاد کرتی ہیں تو چیئن کو ایسا لگتا ہے کہ اگر ایک اور منٹ وہ ڈیلٹن کو تھام لیتی تو دونوں آج ساتھ ہوتے ۔ اب اسکول میں بچوں کو پڑھا کر چیئن اپنا دل لگانے کی کوشش کرتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا