(24نیوز) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کےچار ٹاؤنز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے جو 27 اپریل سے 11 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔ چاروں ٹاؤنز میں 58 کورونا کے مریض موجود ہیں اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی جانب سے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک لازمی پہننا ہے جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے اور حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 50 سال سےزائدعمر افراد کو خوشخبری سنادی !!!