قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں،فردوس عاشق اعوان

Apr 28, 2021 | 12:39:PM
رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دے رہے ہیں
کیپشن: رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےمتعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گراں فروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، دو ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    رمضان میں اشیا ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم