(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان اور امریکی کمپنی مائیکرو سوفٹ کےبانی بل گیٹس کا درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں کےدرمیان ہونیوالی گفتگو میں کوویڈ 19، پولیو کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وبائی امراض، عدم مساوات ،غربت کے خلاف جنگ کے لئے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے۔پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر عزم ہے ، عمران خان نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ،وزیراعظم نے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کا تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنماء موافقت کے لئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں، بل گیٹس
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا