کورونا کی تیسری لہر: آکسیجن کا استعمال 72 ہزار لٹر تک پہنچ گیا

Apr 28, 2021 | 13:04:PM
آکسیجن کا زیادہ استعمال
کیپشن: آکسیجن کا زیادہ استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں کرونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اس وباء کے مریضوں میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں آکسیجن کا یومیہ استعمال 40 ہزار لیٹر سے بڑھ کر ساڑھے 72 ہزار لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو صوبے میں آکسیجن کی قلت پیش آسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جس کے باعث طبی عملے پر بوجھ مزید بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر سعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے ہم لوگ کورونا سے متاثر ہوئے چلے جا رہے ہیں اس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ خواہ ہسپتالوں میں بیڈز اور گھر پر اچھی دوائی مل بھی جائے لیکن مریضوں کو سانس لینے کیلئے آکسیجن دستیاب نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا میں آئی سی یو مریض کیلئے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس ہوتی ہے جو ہمارے پاس نہیں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ حالات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹرز، نرس اور پیرامیڈیکس دستیاب ہی نہ ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں:    آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا تاہم قلت کا خدشہ نہیں، آکسیجن ڈیلرز