کورونا: ججوں اور فیملی کیلئے VVIP انتظامات، فائیو سٹار ہوٹل کے 100 کمرے بک

Apr 28, 2021 | 13:42:PM

(24 نیوز)بھارت کے دارالخلافہ نیو دہلی کی مقامی حکومت نے بہترین سہولتوں سے آراستہ فائیو سٹار اشوکا ہوٹل کے 100 کمروں کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں، عدالتی افسران اور ان کے اہل خانہ کے لئے خصوصی طور پر کووڈ۔19 کیئر کی سہولت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ چونکیاپوری گیتا گروور  کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ  کی جانب سے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے کووڈ۔19 ہیلتھ کیئر سہولت قائم کرنے کی درخواست کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔مارچ میں متعدد ضلعی عدالتوں اور ہائی کورٹ کے ججوں کا کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس وقت انہیں کسی بھی طرح کی خاص سہولیات دستیاب نہیں تھی۔ دہلی کی چیئر پرسن، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی، ڈی ڈی ایم اے جی این سی ٹی نے ہدایت دی ہے کہ دہلی کے جی این سی ٹی میں دن بدن کووڈ۔19 مثبت واقعات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسی لئے قرنطینہ سہولیات اور آسولیشن وارڈز  میں اضافہ کیا جائے‘‘۔پرائمس ہسپتال اشوکا ہوٹل میں سی ایچ سی سہولت فراہم کرے گا اور بائیو میڈیکل کچرے کو ضائع کرنے اور ہوٹل کے عملے کی تربیت کا بھی ذمہ دار ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی ضرورت ہو تو ایمبولینس بھی پرائمس ہسپتال فراہم کرے گی۔اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ پرائمس ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرامیڈیکل عملہ بھی ہوٹل میں رکھا جائے گا لیکن انھیں اخراجات خود ہی برداشت کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا 

مزیدخبریں