وفاقی کابینہ میں نئے کھلاڑی کی انٹری۔۔ آج وزارت اطلاعات کا حلف اٹھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنی بھاری بھرکم کابینہ میں ایک اور نیا چہرہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے نوجوان ایم این اے فرخ حبیب آج وزیر مملکت برائے اطلاعات کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک اور نوجوان کھلاڑی میدان میں اتار دیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ حبیب کو بطور وزیر مملکت تقرری پر مبارکباد دیتا ہوں، فرخ حبیب اپنےعہدے کا کل(جمعرات) کو حلف اٹھائیں گے۔
Congratulations to @FarrukhHabibISF for his his well deserved appointment as State Minister for Information and Broadcasting, he will take oath of his office tomorrow
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2021
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ’’باپ ‘‘سے دوریاں بڑھنے لگیں