فٹنس کیلئے ملائیکہ اروڑہ کی نئی "یوگا" ٹپس ، ویڈیو دیکھیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ فٹنس کے حوالے سے کافی سرگرم رہتی ہیں اور انہوں ںے اپنے مداحوں کو فٹ رہنے کے لئے نئے یوگا ٹپس بتائے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ یوگا ٹپس شیئر کرتی ہیں۔اس مرتبہ ملائیکہ نے جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لئے یوگاکے چند ٹپس بتائے ہیں ۔
View this post on Instagram
ملائیکہ نے ’سرو آسن‘ کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن خون کو آپ کے چہرے کی جانب ریگولیٹ کرتا ہے جس سے آپ کی جلد کی ساخت اور معیار میں بہتری آتی ہے۔اس سے آپ کے کندھے اور کمر کی ساخت کو بھی مضبوطی ملتی ہے۔ملائیکہ نے ’ہل آسن‘ کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن آپ کے تناؤ کو دور کرتا ہے۔دماغ پرسکون بناتا ہے اور آپ کا نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔اس سے آپ کی جلد پر حیرت انگیز اثرات پڑتے ہیں۔انہوں نے ’تریکون آسن‘ کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن آپ کے سینے اور کندھوں کو کھول دیتا ہے۔اس آسن سے سینہ کھلتا ہے جس سے جلد کو تازہ آکسیجن ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا