(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اب بھی اگر کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہو جائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ آج کشمیر کا سودا کر کے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈرہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ:نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا