عوام کیلئے خاص خبر ۔۔بجلی سستی ہو گی ۔۔ نیپرا نے خوشخبری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوام کیلئے ایک اچھی خبر۔۔۔۔ چیئر مین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کہا ہے کہ بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی61پیسےسستی کرنےکی درخواست پرسماعت کی ۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ میں8ارب61کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفراہم کی گئی، مارچ میں فی یونٹ بجلی پرفیول لاگت کا تخمینہ 6روپے22پیسےتھا تاہم مارچ میں فی یونٹ بجلی پیداوارپرلاگت5روپے61پیسےرہی۔چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا فرنس آئل کااستعمال کیوں کیاگیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بجلی پیداوارمیں گیس کااستعمال کیوں کم رہا، جس پر نیشنل پاورکنٹرول سینٹر نے بتایا تکنیکی مسائل درپیش تھےپلانٹ کو ایل این جی کی کمی آگئی تھی۔نیپرانےمارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرلی، چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی62سے68پیسےفی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم اتھارٹی فیصلہ بعدمیں جاری کریگی۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا