’’روزہ لگ رہا ہے‘‘ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان انڈسٹری کی نامور ڈرامہ آرٹسٹ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور ہیں۔ تاہم جہاں لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں وہیں وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازع کا حصہ بن جاتی ہیں۔
گزشتہ روز بھی ہانیہ عامر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد مجھے روزہ لگ رہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ویڈیو میں مزید کہہ رہی ہیں ابھی صرف دو بج رہے ہیں اور انہیں پیاس لگ رہی ہے۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔
ایک اور صارف نے ہانیہ عامر کو اداکارہ میرا کی بہن قرار دیتے ہوئے کہا اپنی طرف سے کیوٹ بن رہی ہے میرا کی بہن۔ ایک اور خاتون نے انہیں شرم دلاتے ہوئے کہا کم سے کم روزے کے ساتھ تو مذاق نہ کرو۔
ایک اور صارف نے لکھا ہم سب کو بھی لگتا ہے لیکن ہم پھر بھی نارمل ہیں۔ ایک صارف نے لکھا روزہ ضبط نفس اور تربیت صبر کی خاص عبادت ہے۔