مرتضیٰ وہاب کے بھائی کورونا وائرس کا شکار،خود کو قرنطینہ کر لیا

Apr 28, 2021 | 14:32:PM
مرتضی وہاب کے بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار
کیپشن: مرتضی وہاب کے بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے بھائی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا کی تشخیص کے بعدا انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میرے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بھائی نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور عوام سے گزارش ہے افطار اور سحری پارٹیوں میں شرکت نہ کرے۔

 خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال نے خطرے کی گھںٹی بجادی ہے ، ملک میں پہلی بار کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہوگئی. این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 214 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ 664 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    انسانی زندگیاں بچانا اہم ذمہ داری۔ٹریفک جام کلیئر کیا جائے:یاسمین راشد