چمن۔ پولیس موبائل کے قریب دھماکا۔ اہلکار شہید۔5 افراد زخمی

Apr 28, 2021 | 14:51:PM
چمن۔ پولیس موبائل کے قریب دھماکا۔ اہلکار شہید۔5 افراد زخمی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمال مغربی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے شہر چمن کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور عملہ بھی دھماکے کے مقام پر پہنچ گیا جس نے امدادی کام شروع کر دیئے، شہید اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خاص خبر ۔۔بجلی سستی ہو گی ۔۔ نیپرا نے خوشخبری دیدی