عرفان کا اپنی موت بارے پہلے ہی انکشاف، انٹرویو

Apr 28, 2021 | 15:08:PM

(24نیوز)عرفان خان گزشتہ برس 20 اپریل کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔
 تفصیلات کے مطابق  مرحوم بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے موت سے قبل ہی بتادیا تھا کہ اب وہ زیادہ دن زندہ نہیں رہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کی موت سے دو یا تین روز پہلے میں ان کے ساتھ ہسپتال میں تھا۔ ان کی حالت اس وقت بہت خراب تھی۔ اور وہ ہوش کھورہے تھے۔

اس وقت میرے والد نے میری طرف دیکھا، مسکرائے اور آخری باتوں میں سے جو بات انہوں نے مجھ سے کہی وہ یہ تھی کہ میں مرنے والا ہوں۔ اس وقت میں نے ان سے کہا آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ اس کے بعد دوبارہ انہوں نے مجھے دیکھا، ایک بار پھر مسکرائے اور پھر وہ سوگئے۔واضح رہے کہ عرفان خان گزشتہ برس 20 اپریل کو بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے اداکار کی موت کو اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی: وزیراعظم

مزیدخبریں