حلیم عادل کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

Apr 28, 2021 | 15:15:PM

   (24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما وسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ  سندھ پولیس نے دہشتگردی کا کیس بناکر توہین عدالت کی۔درخواست میں آئی جی سندھ، سی سی پی او کراچی سمیت ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کو فریق بنایا گیا ہے۔ڈی آئی جی نعمان صادق، تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ اور تفتیشی افسر کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو کریش کر دیا: شیری رحمٰن
 

مزیدخبریں