100 میٹر سے لمبا چھکا مارنے والے کو 12 رنز دینے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے لمبا چھکا لگانے پر قانون میں ترمیم کا کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اصولوں میں ترمیم چاہتا ہوں۔انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اگر کوئی کرکٹر 100 میٹر سے لمبا چھکا مارے تو اسے 6 کے بجائے 12 رنز دیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل
کیون پیٹرسن کے مطابق ایسا کرنے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ میں بھی یہ تجربہ کرسکتا ہے۔
I want an addition to the rules in T20 cricket!
— Kevin Pietersen???? (@KP24) April 27, 2021
Or, @englandcricket can do it in the 100.
If a player hits a 6 that goes over 100m, I want a 12 awarded! @ICC
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا