پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ملکی وسائل سے پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر تیار کرلیاگیا ،ڈریپ نے وینٹی لیٹرز کے استعمال اور تیاری کی منظوری دیدی۔
ترجمان پی اے ای سی ڈاکٹر ریاض خان کاکہناہے کہ کورونا کے تناظر میں آئی سی یو وینٹی لیٹر آئی لائیو کے نام سے متعارف کرایاگیا ہے، وینٹی لیٹرپی اے ای سی کے سائنسدانوں اورانجینئرز نے مروجہ طبی معیارات کے مطابق تیار کیا،ترجمان کاکہناہے کہ آئی لائیووینٹی لیٹرز کی تیاری میں پی اے ای سی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے بھی معاونت کی۔
ترجمان پی اے ای سی نے کہاکہ وینٹی لیٹرز مشین کی جناح ہسپتال لاہور میں بھی جانچ کی گئی ،جانچ کے بعد طبی اور انجینئرنگ ماہرین نے وینٹی لیٹرز کی منظوری دی ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کورورنا مزید تباہی پھیلائے گا۔۔پاکستان میں اموات بڑھیں گی۔۔امریکی یونیورسٹی