روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

Apr 28, 2021 | 19:30:PM

(24 نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔
جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے اور اوپن ریٹ 155 روپے سے نیچے آگئے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں آج اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.80 روپے پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔۔محمد بن سلمان ن

مزیدخبریں