این اے 249 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے امیدوار کی طلبی 

Apr 28, 2021 | 20:02:PM
این اے 249 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے امیدوار کی طلبی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلزپارٹی امیدوار قادر خان مندوخیل کو رات ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی امیدوار قادر خان مندوخیل سرکاری املاک کااستعمال کررہے ہیں ،سرکاری عمارتوں ، بجلی پولز پر پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سرکاری املاک پر جھنڈے ہٹا دیئے تھے ،پیپلزپارٹی امیدوار نے دوبارہ پینا فلیکس اور جھنڈے این اے 249 میں لگادئیے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم صاحبہ۔۔ حد ہے ویسے منافقت کی۔۔شہزاد اکبر