شہبازشریف کو شاہد آفریدی کا فون، جیل سے رہائی پر مبارکباد دی

Apr 28, 2021 | 20:24:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹیلی فون کیا ، سابق کپتان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک باد دی اور رمضان المبارک پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،شہباز شریف نے خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ شہبازشریف کو لاہورہائیکورٹ کے حکم پر14 اپریل کو ضمانت پررہائی ملی تھی، شہبازشریف کی جیل سے رہائی پر بڑی تعداد میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے استقبال کیاتھا۔
خیال رہے کہ شہبازشریف نیب کی جانب سے دائر کردہ منی لانڈرنگ کیس میں 28 ستمبر 2020 سے جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے امیدوار کی طلبی

مزیدخبریں