(24 نیوز)افغان صدراشرف غنی کے پاکستان کے خاموش دورے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان صدر نے چند ماہ پہلے پاکستان کا خاموش دورہ کیا،دورے کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ دونوں ملکوں نے کیا تھا، افغان صدر کے طیارے کی آمد بھی خفیہ رکھی گئی ، ذرائع کا کہناہے کہ افغان صدر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی ہوئی ،افغان صدر اور آرمی چیف کے درمیان افغان امن عمل پر بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال