پاکستان نے کورونا ویکسین بنانے کی تیاری پکڑ لی

Apr 28, 2021 | 21:21:PM

(24 نیوز)کورونا سے بچاﺅ کیلئے ماسک اور وینٹی لیٹرز کے بعد پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرنے کی تیاری پکڑ لی۔
حکام این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کوروناویکسین تیار کرنے کاآغاز آئندہ ماہ سے ہو گا، این آئی ایچ میں کوروناویکسین کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
حکام این آئی ایچ کاکہناہے کہ کین سائنو ویکسین کاخام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائےگا،این آئی ایچ میں کین سائنوسنگل ڈوز کوروناویکسین تیار کی جائےگی،حکام کاکہناہے کہ مقامی سطح پرپیک سنگل ڈوزکوروناویکسین مئی کے آخرمیں دستیاب ہو گی،این آئی ایچ پاکستان کوروناویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیارکرے گا۔
حکام کاکہناہے کہ این آئی ایچ کے ماہرین کی کوروناویکسین سازی کی تربیت جاری ہے،کوروناویکسین کی تیاری کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آبادمیں موجودہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، جناح ہسپتال لاہور میں ایک اور آکسیجن ٹینک نصب

مزیدخبریں