روزے میں کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈاکٹر قبلہ ایاز کاکہناہے کہ روزہ میں کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، ریاست مدینہ کے حوالے سے ہم اپنی تجاویز دے چکے ہیں،کچھ تجاویز پر عمل ہو چکا اور کچھ پر وقت کے ساتھ ساتھ عمل ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزارت قانون کے مشکور ہیں جنہوں نے 12 ممبران ایسے دیئے جو بڑی شخصیات ہیں ،ان کاکہناتھاکہ حال ہی میں شعیب سڈل نصاب کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے، یہ رپورٹ آئین کے منافی ہے، ہم نے وزارت تعلیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم وقت چاہتے ہیں تاکہ اس پر مفصل کام کرکے سفارشات تیار کریں ۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ صدر مملکت نے 70 ایسے موضوعات تیار کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ معاشرتی ارتباط اور حسن تعامل بہتر بنایا جاسکے ،کورونا انتہائی مہلک وبا ہے، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرنے کی تیاری پکڑ لی