پولنگ سے ایک دن قبل۔۔بلدیہ میدان جنگ بن گیا۔۔فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلدیہ میں پیپلز پارٹی اور پی ایس پی کے کارکنوں میں تصادم ،علاقہ میدان جنگ بن گیا ،پیپلز پارٹی کے مطابق انتخابی ریلی پر پی ایس پی کے کارکنو ں نے فائرنگ کرکے دو جیالوں کو زخمی کیا جبکہ پی ایس پی نے الزام لگایا کہ پی پی پی کے کارکنوں نے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی اس واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔
تھانہ مدینہ کالونی کی حدود فرنیچر مارکیٹ بلدیہ نمبر 4 چوبیس کی مارکیٹ میں این اے 249 کی پر امن انتخابی مہم کے اختتام پر پیپلز پارٹی اور پی ایس پی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے تصادم کے دوران علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا بلدیہ ٹاﺅن چوبیس کی مارکیٹ کے قریب سے گذرنے والی پی پی پی کی ریلی کے شرکاءپی ایس پی کے دفتر کے قریب سے گذرے تو کارکن آمننے سامنے آگئے ،ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ ایک شخص کی جانب سے مخالف گروپ پر پتھر بھی پھینکا گیا جس کی زد میں آکرنوجوان زخمی ہوگیاواقعے کی اطلاع پر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری بلدیہ ٹاو ن چوبیس کی مارکیٹ پہنچ گئی اور کشیدہ صورتحال پر قابو پایا۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کا این اے 249 میں پی پی پی ریلی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے بتایا کہ حملے میں پیپلز یوتھ کے طاہر گ ل اور اظہر کولاچی شدید زخمی ہیںپیپلز پارٹی کے پ ر امن کارکنان پر حملہ تشوشناک ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پ ر امن ریلی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں۔
ترجمان پی ایس پی کے مطابق پیپلز پارٹی کی ریلی میں سے شرپسندوں نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی،پی پی پی بلدیہ ٹاﺅن میں پی ایس پی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے پی پی پی کے عناصر اتوار سے اشتعال انگیز کارروائیاں کررہے ہیں شہر کے امن وامان اور ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد کی خاطر پی ایس پی کسی بھی اشتعال انگیزی ما جواب صبر وتحمل سے دے رہی ہے ، پولیس اور رینجرز حکام پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں۔حرم شریف کے فرش کو صاف کرتے وزیر تجارت کی تصاویر وائرل