مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور اے این پی سے ہاتھ کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ڈی ایم نے بڑی کارروائی ڈال دی، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور اے این پی سے ہاتھ کر گئے، آخری پریس کانفرنس میں موقع دینے کے اعلان کے بعد استعفے منظور بھی کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے عہدوں میں بھی تبدیلی کردی گئی، حافظ حمد اللہ کو پی ڈی ایم کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللہ کی تقرری کی منظوری دے دی، حافظ حمد اللہ نے سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا چارج سنبھال لیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اے این پی کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والی جماعتیں غلطی تسلیم کریں اور واپس آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ غلط انداز سے پی ڈی ایم چھوڑنے والوں سے کی گئی اپیل پر قائم ہیں، جو رویہ انہوں نے اپنایا ہے کس جمہوری تقاضوں کو پورا کیا گیا۔
فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت تباہ ہوچکی، کئی سالوں تک معیشت کا جمود برقرار رہے گا، اگلے اجلاس میں غور کریں گے معیشت کو کس طرح بہتر کرایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: حرم شریف کے فرش کو صاف کرتے وزیر تجارت کی تصاویر وائرل