سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی ملک نے پاکستانیوں پر بڑی پابندی لگادی 

Apr 28, 2021 | 22:03:PM

(24 نیوز)کورونا وبا کی نئی لہر کے بعد خلیجی ملک قطر نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
قطر کی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن کے شہریوں پر قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس پابندی کے بارے میں قطر ایئرلائن نے پاکستان سے قطر جانے والے مسافروں کو آگاہ بھی کردیا۔قطر ایئرلائن کے مطابق 28 اپریل تک بکنگ کے حامل مسافر قطر کا سفر کر سکیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق 29 اپریل سے ہوگا۔
جن مسافروں کی بکنگ کینسل ہوئی ہے وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔ قطر حکومت نے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور اے این پی سے ہاتھ کر گئے

مزیدخبریں