سٹیٹ بینک کی جا نب سے بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری

Apr 28, 2021 | 22:33:PM

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح نو بجے سے بنا کسی وقفے کے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی طرف گامزن
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بھی ٹریڈنگ کا وقت صبح سوا نو سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کردیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار صبح سوا نو سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا۔
یا د رہے کہ پا کستان میں رو ز بروز کو رونا سے اموات میں اضافہ سامنے آنے کی وجہ سے این سی اوسی کی جا نب سے نئے قواعد و ضوابط لا گو کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

مزیدخبریں