(24نیوز)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھارت میں کورونا وائرس میں حالیہ اضافے کو تصور سے ماورا قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے نے جنوبی ایشیا کو ہزاروں پورٹیبل آکسیجن مشینوں سمیت ضروری رسد بھیجی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesusنے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر وبائی بیماری میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کورونا وائرس کے انفیکشن میں اب مسلسل نویں ہفتے جبکہ اموات میں چھٹے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر وبائی بیماری میں گزشتہ ہفتے اتنے ہی کیسز سامنے آئے ہیں جتنے وبا کے پہلے پانچ مہینوں میں دیکھے گئے تھے۔۔ٹیڈروس نے بھارت میںوباکے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ ایچ )نے ملک میں کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کیلئے اپنے دو ہزار سے زائد ارکان دوبارہ تعینات کیے ہیںجو ویکسی نیشن سمیت دیگر کوششوں میں حکام کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے بھارت کو جو سامان بھیجا ہے اس میں موبائل فیلڈ اسپتال اور لیب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارتی کورورنا مزید تباہی پھیلائے گا۔۔پاکستان میں اموات بڑھیں گی۔۔امریکی یونیورسٹی