مولانا صاحب بلاول کی طرف سے" عزت افزائی" کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے، فوادچودھری

Apr 28, 2021 | 22:39:PM
مولانا صاحب بلاول کی طرف سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزرگ عمر مولانا صاحب نوجوان بلاول بھٹو کی طرف سے" عزت افزائی" کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے، اس لیے اب ان معاملات پر بات کر رہے ہیں جن کا انہیں پتہ ہی نہیں۔
فوادچودھری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں،مولانا کو پاکستان کی صلاحیتوں پر اس وقت بھی شک تھا جب کہتے تھے کہ طالبان پہاڑوں پر آ پہنچے ہیں۔ ان کا یہ بے بنیاد شک ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کو کاری ضرب لگا کر دور کیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا کا یہ بیان دہشتگردی کے خلاف اور مادر وطن کی سلامتی کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کی توہین کے مترادف ہے، ان کاکہناتھا کہ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے قومی مفادات سے متعلق امور پر من گھڑت شکوک نہ پالیں تو بہتر ہے۔
فوادچودھری نے کہاکہ 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا اس وقت مولانا صاحب کہیں "چلے" پر گئے ہوئے تھے؟انہوں نے کہاکہ کاش مولانا فضل الرحمن کشمیر کے بارے میں اتنی فکرمندی اس وقت دکھاتے جب ان کے "دوست" نواز شریف سے مودی رائے ونڈ میں بغل گیر ہو رہا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنی سیاست کے لئے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے،مولانا آپ نے آج تک جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ بارہ گھنٹے بھی جنگ نہ کر سکا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔۔ایک صوبے کی وفاق سے بغاوت

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: