ابو تو زندہ ہیں۔۔بیٹے نے بھری عدالت میں بھانڈا پھوڑ دیا

Apr 28, 2021 | 22:42:PM

 (24نیوز)بینکنگ جرائم کورٹ میں مردہ ظاہر کئے گئے ملزم کے بیٹے نے باپ کے زندہ ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ملزم کے بیٹے کے بیان پر عدالت نے انکوائری کرنے کا حکم دےدیا۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں ملزم فیض احمد آفریدی کے باپ اور ماں نے موقف اپنایا کہ ان کا ملزم بیٹا فیض احمد آفریدی مر گیا ہے جبکہ اس کا کراچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ۔
دوران سماعت ملزم کے بیٹے نے عدالت میں انکشاف کردیا کہ اس کا باپ زندہ ہے اور پاکپتن میں ہے جس پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو 10مئی تک انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم فیض احمد آفرید ی کے بیٹے نوریز نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ دادا اور دادی جھوٹ بولتے ہیں اس کا باپ زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔مولانا صاحب بلاول کی طرف سے" عزت افزائی" کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے، فوادچودھری

مزیدخبریں