کرائے کے فلیٹ میں رہنے والی کنگنا کی پا سپو رٹ سے لا علمی کا دلچسپ انکشاف

Apr 28, 2021 | 22:47:PM

 (24 نیوز)اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز پر انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاسپورٹ کیا ہوتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب انھیں کیرئیرپہلی فلم گینگسٹر کی شوٹنگ کے لیے جنوبی کوریا جانے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کو کہا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم گینگسٹر کی پندرہویں سالگرہ پر ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل انھوں نے پاسپورٹ کا لفظ ہی نہیں سنا تھا۔ جب پروڈکشن بوائے میرے کرائے کے فلیٹ پر آیا اور کہا کہ ہمیں آپکا پاسپورٹ چاہیے تو میں نے بے اختیار اس سے پوچھا یہ کیا ہوتا ہے؟ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر معروف اداکا ر گرفتار
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری والد سے ناراضگی کی وجہ سے بات چیت بند تھی اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے ان کی مدد کی ضرورت تھی۔تاہم یہ کسی نہ کسی طرح بن ہی گیا۔اور جب بنا تو میر ے نام کا دوسرا لفظ اس میں سے غا ئب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے مشکل وقت میں علی ظفر کی عاجزانہ دعا سو شل میڈیا پر شیئر

مزیدخبریں