بشیر میمن کے الزامات میں کوئی وزن نہیں ، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کاکہناہے کہ بشیر میمن سبق یاد کیا ہوا لگتا تھا ،الزامات میں کوئی وزن نہیں ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کیس ہار جاتے تو پھرالزامات کی بات کچھ اور ہوتی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ بشیر میمن کے الزامات میں معتبرگواہ مجھے محسوس نہیں ہوا،بشیر میمن خود بھی مجھے معتبرگواہ کے طور پر محسوس نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ بشیر میمن ریہرسل کیا ہو الگتا تھا نہ ہی وہ کوئی گواہ پیش کر سکے ،سابق ڈی جی ایف آئی اے اتنی روانی کیساتھ بھی بول نہیں سکے کہ یقین کیاجائے ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ مریم نواز نے اس سے پہلے بھی کہاتھا کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں ،مریم نواز کا مطلب تھا میں اورلوگوں سے بیانات دلواسکتی ہوں ،اعتزازاحسن نے کہاکہ بشیر میمن کے الزامات مجھے معتبر نہیں لگے۔
ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری اورخورشیدشاہ کیخلاف گواہ بنائے ہی بشیر میمن نے تھے،آصف زرداری اور خورشیدشاہ سے توبشیر میمن کو بڑا بغض تھا،آج سابق ڈی جی ایف آئی اے کہتے ہیں میں نے کیسز بنانے سے انکار کیا،بشیر میمن کو ہدایت کی ضرورت نہیں تھی وہ خود کیسز بنانے میں ماہر تھے ۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ بشیر میمن کے پاس ان الزامات سے متعلق کیا ثبوت ہوں گے ،جسٹس فائز واپس آگئے بشیر میمن سے یہ بات ڈلوائی ہی اسی لئے گئی ،بشیر میمن سمجھتے ہیں جسٹس قاضی فائز اسے عہدے پر بحال کردینگے ،ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری اور خورشیدشاہ کیخلاف کیسز سے انکار کیا ہوتا تو پھر بات ہو تی ۔
یہ بھی پڑھیں: بشیر میمن کے انکشاف۔۔اے این پی کا عدلیہ سے ازخودنوٹس کا مطالبہ