(ویب ڈیسک) فرانس کے نو منتخب صدر ایمانئیل میکرون کا پہلا سرژی شہر کی سبزی منڈی کا دورہ، ٹماٹروں سے استقبال کیا گیا۔
میکرون پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے سرژی کی سبزی منڈی میں ایک چھوٹے سے ہجوم سے بات کر رہے تھے جب ہجوم میں سے کسی نے مٹھی بھر چیری ٹماٹر ان کی سمت پھینکے۔
میکرون نے کہا کہ وہ پیرس کے مرکز سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 65,000 لوگوں کے علاقے سرژی کا دورہ کر رہے ہیں، تاکہ تمام فرانسیسی لوگوں کو سننے اور حکومت کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا جا سکے، چاہے انہوں نے کسی کو بھی ووٹ دیا ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹماٹر حملے کی وڈیو کے مطابق سرژی سبزی منڈی کے دورے کے دوران، 3 روز قبل دوبارہ صدر منتخب ہونے والے، میکرون پر ٹماٹر پھینکے گے۔
ٹماٹر حملے کے وقت فرانسیسی صدر میکرون کے اطراف میں عوام اور حفاظتی دستہ موجود تھا۔ٹماٹر دو افراد کو لگے جن میں سے ایک میکرون کا حفاظتی گارڈ تھا۔حفاظتی عملے نے میکرون کے اطراف میں دائرہ تنگ کر دیا اور سر پر چھتری کھول دی۔ٹماٹر پھینکے جانے کے باوجود فرانسیسی صدر میکرون نے شہر کا دورہ جاری رکھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی لیون میں ایک میلے کے دورے کے دوران میکرون پر انڈا پھینکا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی دھماکہ:ماسٹر مائنڈ کون تھا؟اصل حقائق سامنے آ گئے