عام انتخابات کب ہوں گے ؟؟آصف علی زرداری نے واضح کردیا

Apr 28, 2022 | 09:09:AM

(ویب ڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدرنے کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کب ہونگے۔۔شیخ رشید نے پشین گوئی کر دی

مزیدخبریں