(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا، عنایت اللہ لک کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق عنایت اللہ لک دستاویز کے ساتھ پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ جارہے تھے، اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عنایت اللہ لک عبوری ضمانت پر ہیں۔
پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے دستخط پر مبنی قراردادپنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔قرارداد پر اسپیکر ضابطہ کار کے مطابق کارروائی کریں گے۔منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کےلیے اسپیکر نے ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کو بھجوایاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات، ثاقب نثار نے خاموشی توڑ دی