خان پور تھانے میں چوری کی واردات۔مسواک فروش بچے نے درخواست دیدی

Apr 28, 2022 | 10:14:AM
تھانے میں واردات،
کیپشن: تھانے میں واردات،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سٹی تھانے کے اندر سے مسواک فروش بچے کی عینک چرا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خان پور سٹی تھانے کے اندر چوری کی واردات ہوئی جس میں مسواک فروش بچے کی عینک چرالی گئی۔مسواک فروش بچے نے عینک چوری کا پرچہ کٹوانے کے لیے درخواست لکھوا دی۔

بچے نے درخواست میں مٔوقف اختیار کیا کہ تھانے کے اندر سے عینک چوری ہوئی ہے اسے برآمد کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق تھانے میں موجود فرنٹ ڈیسک انچارج اویس جتوئی نے اپنی جیب سے دو سو روپے دے کر کیس نمٹا دیا جس کے بعد بچہ بھی خوشی خوشی گھر روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:      پولیس کا بڑا ایکشن!!پنجاب اسمبلی سے اہم شخصیت گرفتار