ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد ، منحرف اراکین کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی ۔ تحریک عدم اعتماد پر منحرف ارکان نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف 186 ووٹ ثابت کرنا ہوں گے۔نعمان لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ 186 ووٹ نہیں ہوئے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام تصور ہو گی۔
یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کیخلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس کا بڑا ایکشن!!پنجاب اسمبلی سے اہم شخصیت گرفتار