شعیب اختر نے واٹسن کو سالگرہ پر کیا تحفہ دیا?

Apr 28, 2022 | 10:45:AM
  شعیب اختر نے واٹسن کو سالگرہ پر کیا تحفہ دیا?
کیپشن: شعیب اختر شین واٹسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق  فاسٹ بالر شعیب اختر کو کرکٹ چھوڑے تو کئی سال ہو گئے لیکن انکی تیز گیند بازی کی یادیں ابھی تک کوئی بھلا نہیں سکا۔
 کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر شعیب اختر کی 27 اپریل 2002 کی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی، جس میں شعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے پہلے بالر بن گئے تھے۔ اور اس یادگار اور خطرناک گیند کا سامنا شین واٹسن نے کیا تھا۔شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس شاندار ڈیلیوری کا کلپ شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی۔

 What a way to spend my 21st birthday!! ????????????@shoaib100mph was so good and so bloody fast!! https://t.co/gW0x1qUDdV

 پوسٹ پر شین واٹسن نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی 21 ویں سالگرہ کا دن تھا اور شعیب اختر اس دن بہت بہترین اور تیز ترین تھے۔جب کہ شین واٹسن کے پاس اس وقت کی تیز ترین گیند کا سامنا کرنے کی ناقابل فراموش یاد تھی، ان کے ساتھی مائیکل بیون دوسرے سرے سے اس منظر کو دیکھ کر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا

 اسی پوسٹ پر آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل بیون نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت نان اسٹرائکنگ اینڈ پر تھے، ساتھ ہی انہوں نے ڈر کی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔