ڈپٹی اسپیکر کیخلاف ووٹنگ ۔۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

Apr 28, 2022 | 10:56:AM

(24نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی آج کے اجلاس میں ۔

مزیدخبریں