وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب۔ 7.4 بلین ڈالر کی امداد ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کو سعودی عرب سے 7.4 بلین ڈالر کی مالی مدد ملنے کا امکان ہے جس میں نقد اور موخر ادائیگیوں پر تیل کا حصول بھی شامل ہے جبکہ سعودی عرب سے تیل کی مقدار دوگنا کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے شروع ہونے والے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے دوران امداد کی درخواست کریں گے اور ان کے وفد میں وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی شامل ہوں گے،وزارت خزانہ کے سینئر عہدیداروں کے مطابق حکومت رواں سال کے آخر تک واجب الادا 3 بلین ڈالر قرض ادائیگی کی مدت میں تجدید کے علاوہ 2 بلین ڈالر اضافی امداد بھی طلب کرے گی۔
مذکورہ عہدیداروں کا کہنا ہے سعودی عرب سے سابقہ معاہدے کی شرائط میں نرمی کے علاوہ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے قرض طلب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف3 ریفرنسز کی سماعت میں حاضری معافی کی درخواست دائر
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب نے ایک سال کیلئے 3 بلین ڈالر نقد ادائیگی کی تھی اور 1.2 بلین ڈالر کا موخر ادائیگی پر تیل دینے کا اعلان کیا تھا تاہم تیل کی فراہمی رواں سال مارچ میں شروع ہوئی اور پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کے مساوی تیل ملا،حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی مقدار کو دگنا کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔