ٹویٹر میں کون کون سی تبدیلیاں کی جائیں گی ؟؟نئے مالک کا دبنگ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایلون مسک نے 44ارب ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کے بعد ٹویٹر میں نئی تبدیلیوں کااعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹویٹر پر آزادی اظہاررائے کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ایلون مسک نے ٹویٹر بوٹس کیخلاف کریک ڈاون کا اشارہ بھی دیا ہے ، فیک اکاونٹس کی ٹویٹر پر اب کوئی جگہ نہیں ہوگی۔جبکہ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کے پلیٹ فارم پر ایسے اشتہارات اور پوسٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی جو کلائمیٹ چینج (عالمی ماحولیاتی تبدیلی) کا کسی بھی طرح انکار کرتی ہوں۔
ٹویٹر ایسے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کررہا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں خواہ وہ اس کےلئے سائنس کا سہارا ہی کیوں نہ لیا گیا ہو۔ٹویٹر کی طرف بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو رد کرنے والوں کو ٹوئٹر سے رقم بنانے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے گمراہ کن اشتہارات عوام کو ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی اصل اور اہم بحث سے دور کرسکتے ہے۔ آئندہ ماہ ہم ٹوئٹر پر آب و ہوا کے متعلق درست معلومات بھی شامل کریں گے۔ لیکن اینٹی کلائمیٹ اشتہارات ہماری پالیسی کے تحت پابندی کے حصار میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل ٹویٹر خرید لیا تھا یہ ڈیل چوالیس ارب روپے میں ہوئی ۔مسک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوشاں نظر آتے ہیں ،انہوں نے اس حوالے کئی اقدامات بھی کئے ہیں ۔برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں اس میں نمایاں کارنامہ ہے ۔گزشتہ سال برقی توانائی چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ٹیسلا کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ دوسری طرف مسک کی ایک اور کمپنی، سپیس ایکس نے بھی ایک سال میں ترقی کی اور خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی پہلی نجی کمپنی بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے.امریکا کو پریشانی لاحق