(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ممبران اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ممبران اسمبلی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، ہائیکورٹ کی جانب سے حلف کی مدت اور وقت مقرر کرنا صدر اور گورنر کے عہدے کی توہین ہے، لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے، آئین کا آرٹیکل 248 صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی
Apr 28, 2022 | 13:01:PM