بیرونی سازش کے حوالے سے گورنر پنجاب بول پڑے

Apr 28, 2022 | 13:15:PM

(ویب  ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے سازش کی تیاری شروع ہوگئی تھی، بیرونی سازش حکومت اور ملکی مفاد کو نقصان پہچانے کے لئے ہوئی۔

لاہور میں مختلف وفود نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی اور ملکی و باہمی امور پر گفتگو کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم نے دہائیوں بعد دیکھا جمہوری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر تھے، ملک دشمنوں کے لئے یہ موت تھی۔

 عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کا مطلب کیا ’’لا الہ الا للّٰہ‘‘ پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم خوددار قوم کے طور پر دنیا میں پہچانے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیںمحکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی  

مزیدخبریں