(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔
آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پرپابندی عائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں:یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور(ن) لیگ کے رہنما نوازشریف سمیت دیگررہنماؤں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین کا بولڈ لباس۔ویڈیو وائرل۔صارفین کی سخت تنقید