خاتون کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا

Apr 28, 2022 | 13:47:PM

(ویب ڈیسک)خواتین کسی بھی خطے سے تعلق رکھتی ہوں بناؤ سنگار کے معاملے میں بہت محتاط رہتی ہیں خوبصورت نظر آنے کیلئے نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہونٹوں کو بڑا کر کے جاذب نظر بنانے کے چکر میں 29سالہ خاتون ہسپتال پہنچ گئیں،بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی طریقہ 29 سالہ برطانوی خاتون نے بھی اپنایا مگر وہ سنگین مسئلے میں گرفتار ہوگئی۔  خاتون نے خوبصورت نظر آنے کیلئے اپنے سرجری کے ذریعے اپنے ہونٹوں کا سائز بڑھوایا جو معمول سے چھ گنا زیادہ بڑھ گیا اور خاتون کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی۔

خاتون کے ہونٹوں کا حجم معمول سے زیادہ بڑھنے کے باعث گردن میں بھی تکلیف شروع ہوگئی جب کہ ناک کے نتھنے بھی بند ہونے لگے اور منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ہونٹوں کی فلنگ کے دوران وہ سوگئی اور کچھ دیر سرجری کرنے والوں نے مجھے جگایا تاکہ مزید فلنگ کرسکیں مگر میرے ہونٹ معمول سے زیادہ بڑھتے ہی جارہے تھے جو انتہائی خوفناک تھا۔

لورین نامی خاتون کا کہنا تھا کہ تین دن بعد میری ہونٹوں میں تکلیف شروع ہوگئی اور منہ کھلا رہ گیا، پھر آہستہ آہستہ میری سانس رکنے لگی، جس کے بعد مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ازدواجی زندگی سے متعلق شاہد کپور کا دلچسپ انکشاف

مزیدخبریں