کابینہ میں توسیع ،ایک اور وزیرنے حلف اٹھا لیا

Apr 28, 2022 | 14:12:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) لیگ کے مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ سینیٹر مصدق ملک کو توانائی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل بھی (ن) لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

مزیدخبریں