دلہن میں لڑکوں والی خصوصیات  ،شادی بربادی میں بدل گئی

Apr 28, 2022 | 14:39:PM

 (ویب ڈیسک )سوات میں دھوکہ دہی سے شادی کرنے پر لڑکی والوں کے خلاف مقدمے میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی کی تو اہلکاروں پر حملہ کر دیا گیا،پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سرکاری اسلحے سمیت دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5سال قبل عبدالرحمان نامی شخص نے خاتون سے شادی کی تھی لیکن رخصتی کے وقت لڑکی کی طبیعت ناساز بتا کر رخصتی کو موخر کر دیا گیا ، پھر دولہا بیرون ملک چلا گیا اور واپس آیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی پیدائشی طور پر لڑکے والی خصوصیت رکھتی تھی ، میڈیکل رپورٹ میں بھی یہ بات ثابت ہوئی جسے والدین کی جانب سے چھپایا گیا ، دھوکہ دہی سے شادی  پر لڑکی اور والدین کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ، پولیس نے 2 دن قبل لڑکی کے والد کو گرفتار کیا لیکن اس کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ سکینڈل۔ نیب نے بڑا فیصلہ سنا دیا

پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتاری کیلئے کارروائی کی تو اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ مشتعل افراد نے اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں جس کے بعدپولیس کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ سے رپورٹ طلب کر لی  ۔

مزیدخبریں