سابق وزیر اعظم عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے ۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پیمرا سے 2 روز قبل عمران خان کے پشاور میں کئے گئے خطاب کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا